بیدر۔یکم اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، دل کی بیماریاں، جگر کی بیماریاں عجیب قسم کی طرز زندگی اور خوراک کی وجہ ے ہیں۔ اس لیے لوگوں کو صرف دوائیوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے بلکہ اپنے طرز زندگی کو بدلنا چاہیے۔ اگر روزانہ کی زندگی میں یوگا، چہل قدمی، مراقبہ وغیرہ کو اپنا لیا جائے تو اس طرح کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔یہ بات ماہر امراض قلب ڈاکٹر راج شیکھر پاٹل نے کہی۔ آج وہ بیدر کے جے پی نگر میں۔ انہوں نے شہر میںآنجہانی کلپا چدری کی پچاسویں برسی کے موقع پر منعقد کئے گئے’’ مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ ‘‘کا افتتاح کرنے کے بعدخطاب کررہے تھے۔
انھوں نے کہاکہ کسی بھی بیماری سے اپنی صحت کو تب ہی محفوظ رکھ سکیں گے جب وہ ڈاکٹروں اور امراض کے ماہرین کے مشوروں اور ہدایات پر سختی سے عمل کریں گے۔ معروف سرجن ڈاکٹر ویجناتھ توگاو ے نے کہا کہ صحت بہت بڑی نعمت ہے۔ ہر ایک کو اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کی سہولت کے لیے فری ہیلتھ چیک اپ کیمپوں کا انعقاد قابل تحسین ہے۔ معروف ای این ٹی سرجن ڈاکٹرسدھیر کامتیکر نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ آج کے نوجوان تمباکو کے استعمال سے گلے کا کینسر، آنتوں کے جذام، جگر کے مسائل، تپ دق، ایچ آئی وی ایڈز وغیرہ جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، اس لیے انہیں ایسی برائیوں سے دور رہنا چاہیے۔تقریب کی صدارت تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر پربھوشیٹی چدری نے کی اور کہا کہ آج کی مشینی زندگی میں خواتین گھر میں کھانا پکانے کی عادت کو کم کرتی ہیں اور ہفتے میں چار دن ہوٹلوں میں کھانا کھا کر اپنی اور اپنے گھر والوں کی صحت کو خراب کر رہی ہیں۔ اس لیے انہوں نے خواتین سے مطالبہ کیا کہ وہ گھر کے کھانے کو ترجیح دیں۔ ریٹائرڈ افسر ویربھدرپا اپن نے استقبالیہ گیت گایا۔ کیمپ کا آغاز شمع روشن کر اور پودے کو پانی دے کر کیا گیا۔ پرگتی ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین اروند کلکرنی نے اس پروگرام کا خیرمقدم کیا ۔ مکندہنڈیکرنے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ سنجیو کمار بویا نے کیمپ کا کامیابی سے انعقاد عمل میں لانے میں اپنارول اداکیا۔ دیپا نندی نے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔ سنیل چدری، پروین گرمٹکال، بھدریا سوامی، شانت کمار دوڈی، سیف
علی، وینکٹ راو کلکرنی، ڈاکٹرسوشانت چدری، اُدئے اُدگیرے، آدرش، گاوریش، شوکت علی، گنگولی، بھوانی، چندو مرگے، پکپا کاڑواد، یلپا وغیرہ نے حصہ لیا۔ 165 لوگوں کا شوگر، بی پی، ای سی جی، ڈی ایم آئی، ایچ آئی وی وغیرہ کا معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات تقسیم کی گئیں۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔
تصویر منسلک ہے
