بیدر۔ یکم اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): بین الاقوامی شہرت یافتہ مصور جناب محمد ایاز الدین پٹیل کو جناب سید جمیل احمد انجم حال مقیم سلطت آف عمان نے ان کے مصوری کے بین الاقوامی کامیاب دوروں پرمبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ جناب محمد ایاز الدین پٹیل کی پیٹنگ کے قدردان تعلیم ، مصوری ، فلم ، اور کھیل کی دنیاکے مختلف مشہور افراد ہیں، وہیں ہم جیسے NRIsبھی ان کی مصوری کو قدر کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ وہ تاعمر اس میدان میں رہیں اور اس فن کوعروج بخشیں ۔جناب سید جمیل احمد نے 3؍اگست کو بہمنی سلطنت کے یوم تاسیس پر گلبرگہ میں ہونے والے پروگرام کے کنوینر کے طورپر ڈاکٹر رحمن پٹیل اور محمد ایازالدین پٹیل کے انتخاب پر اپنی مسرت کااظہار کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے