بیدر۔ یکم اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): مسلم خواتین کے حقوق کے دن یعنی یکم اگست کاحوالہ دیتے ہوئے جناب شیخ مسیح الدین نائب صدر مینارٹی کے پی سی سی بید رنے ایک پوسٹ وائرل کی ہے جس میں انھوں نے مسلم خواتین کے حقو ق کے دن کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ہندی زبان میں لکھاہے کہ آئیے، ہر خاتون کو عزت دینے کاعزم کریں۔

واضح رہے کہ شیخ مسیح الدین کاتعلق محکمہ تعلیمات سے رہاہے۔ وہاں سے وظیفہ یابی کے بعد کانگریس پارٹی میں ان کی سرگرمی ایک نئے عزم اور نئے دور کا آغاز ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ انہیں بیدر کے مسلم اور دیگر طبقات ان کی قیادت کو کس طرح دیکھتے اور اس کی قدر کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے