بیدر۔ 2؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): قرآن کریم اللہ رب العزت کی جانب سے ساری انسانیت کے لئے آخری ہدایت نامہ ہے۔ اس پر تمام ہی امت مسلمہ کایقین ہے۔ لیکن قرآن کاادب یہ ہے کہ سب سے پہلے قرآن کوتجوید وقرأت کے اصول کے تحت پڑھاجائے اور پھر سمجھ کر بھی پڑھاجائے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کوعربی زبان میں اس لئے نازل فرمایاکہ ہم اس کو آسانی سے سمجھ سکیں ۔
اس اعتبار سے قرآن کو صحیح پڑھنے اور سمجھنے کے لئے قاری عشرہ سید یحییٰ قادری ندوی نے یہ اطلاع دی ہے کہ ہرہفتہ شام عشاء 8:30بجے مسجد لعلن حسینی پاتال نگری میں آدھاگھنٹہ قرأت وعربی زبان سکھائیں گے۔ چنانچہ وہ حضرات جو کسی مدرسہ میں داخلہ نہیں لے سکتے وہ اس سنہرے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ بروزہفتہ 3؍اگست بعد عشاء مختصر مظاہرہ قرأت کے بعد کلاس کاآغاز ہوگاان شا ء اللہ ۔ مزید تفصیلات کے لئے 9970459493 پر قاری یحییٰ سے ربط کیاجاسکتاہے۔ اس بات کی اطلاع قاری صاحب کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے