بیدر۔ 2؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): آج 2؍اگست جمعہ کوڈپٹی کمشنر بیدر محترمہ شلپاشرمانے بیدر ضلع کے اوراد تعلقہ کے مختلف دیہاتوں کادورہ کیا۔ خصوصیت کے ساتھ کوڈ گاؤں ، ناڈ کچہری سنت پور ، بورال اور اوراد تعلقہ کے دفترکاشلپاشرمانے دورہ کیااور وہاں دفتری صورتحال ، عوامی کام کاج کی معلومات حاصل کیں۔ اس بات کی اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔
