بیدر۔ 11؍اگست (پریس نوٹ): بزم اعجاز بنگلور کی جانب سے بنگلور بنیاد جناب عرفان افضل کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازسے نوازاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ 10؍اگست کو کرناٹک اردو اکادمی کے زیراہتمام منعقدہ جشن اردو کے موقع پر کل ریاستی مشاعرے میں بزم اعجاز بنگلور نے اکادمی کمیٹی واراکین کے علاوہ جناب عرفان افضل کی شالپوشی اور گلپوشی کی ۔کرناٹک اردو اکادمی کے چیرمین جناب محمد قاضی نے انہیں مبارکبادپیش کی۔ اکادمی کے دیگر اراکین نے بھی مبارک باد دی اور مسرت کا اظہار کیا۔
