بیدر۔ 11؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): ملک اور بیرون ملک معروف تعلیمی ادارہ ’’شاہین انسٹی ٹیوشنس‘‘ کے چیرمین ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہاکہ پورے ملک ہندوستان میں شاہین تعلیمی ادارہ کی فرنچائز ی میں 30؍ہزار سے زائد طلبہ وطالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ بیرون ملک بھی ہمارے ادارے کی شاخوں کاقیام عمل میں آرہاہے ۔جب کہ ہم نے اس ادارے کاقیام ایک چھوٹے سے کمرے سے کیاتھا۔ یہ بات جناب عبدالقدیر نے کل 10؍اگست ہفتہ کو رِفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز بیدریونٹ کے زیراہتمام منعقدہ کاروباری اجلاس سے کیا۔

مہمان اعزازی کے طورپر شریک ڈاکٹر عبدالقدیر نے افریقہ کے تین ممالک کینیا، گھانا اور زمبابوے سے تشریف لائیے عمربشیر ، ربیو محمد اور ابراھیم پرمشتمل کاروباری وفد کے بارے میں بتایاکہ میں ان سے مل کر کافی امپرسڈ ہواہوں۔ تجارت میں ترقی بہت اہم ہے ۔ انجینئر ، ڈاکٹر ، کلرک وغیرہ کی طرف توجہ دی گئی ہے لیکن اب ضرورت ہے کہ کمیونٹی اینڈ کنڑی (ملک) کیلئے بزنس میں مواقع تلاش کئے جائیں۔ تاکہ ہمارے نوجوانوں کا اہم حصہ ملک اور ملت کی ترقی کے لئے ہو۔بزنس دراصل سنت ہے۔ رفاہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کایہ اقدام سراہنے لائق اور مثبت ہے ۔

اس موقع پر رفاہ کرناٹک چپیٹر کے صدرسید ممتا زمنصوری ، رفاہ بیدر یونٹ کے صدر جناب محمداشفاق احمد اور افریقی وفد شہ نشین پرموجودتھا۔ جناب محمد جواد نے پروگرام کی کارروائی چلائی۔ بیدر، گلبرگہ ، لاتور، پونے ، بسواکلیان، ہمناآباداور کمٹھانہ سے تقریباً100کاروباری افراد تقریب میں شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے