مہراج گنج: جامعہ عربیہ صادقیہ جامع مسجد لوہیا نگر، نگر پالیکا پریشد شہر مہراج گنج کے بسمل نگر محلہ میں واقع جامعہ عربیہ صادقیہ کی تعمیر جدید میں اساتذہ اور طلباء نے 78/ویں یوم جشن آزادی کو بڑے دھوم دھام سے منایا، کلچرل پروگرام اور ترانوں سے حاضرین کو آگاہ کرایا۔ انجینئر عبدالحمید نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی اور بچوں کو لگن کے ساتھ عصری و دینی علوم کے حاصل کرنے پر زور دیا۔

مدرسہ کے پرنسپل مولانا شبیر احمد قاسمی نے وطن کے شہیدوں کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرتے ہوئے وطن عزیز کے لئے دی گئی ان کی قربانیوں کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ آزادی وطن کی خاطر جب انگریزوں نے شیخ الہند مولانا محمود الحسن صاحب کو گرفتار کیا اور مالٹا کی جیل میں قید کرنے کی غرض سے لے چلے تو اس وقت مولانا حسین احمد مدنی نے کہا کہ اگر میرے استاذ کو لے جارہے ہو تو مجھے بھی لے جانا ہوگا۔ چنانچہ مولانا مدنی بھی اپنے استاد کی خاطر مالٹا کی جیل میں قید رہے۔ وہاں پر شیخ الہند کو گرم گرم لوہے کی سلاخوں سے داغا جاتا مگر وطن کی آزادی کی خاطر ساری صعوبتیں برداشت کیں، یہاں تک کہ وطن آزاد کرا کر دم لیا۔

عزیز بچو! ہمیں بھی اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وطن کے دشمنوں کو کچلنا ہوگا اور ان کی قربانیوں کو یاد کرکے اپنے وطن میں محبت کا پیغام عام کرنا ہے۔

حاضرین میں مولانا کلیم اللہ، حافظ رضوان، ماسٹر مرزا، مولانا قمر الدین، مولانا عبدالباری، مولانا سراج احمد وغیرہ موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے