صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ وناظم ندوہ العلماء لکھنؤ حضرت مولانا سید رابع صاحب حسنی ندوی مرحوم کے لئے خراجِ عقیدت

 اسماعیل قمر بستوی

علم و ا دب کا مہر درخشاں چلا گیا

افسوس آج دیدۂ حیراں چلا گیا

کردا ر اس کا قشقعہء انوار تھا لئے

وہ تھا ہلالِ چشمِ گلستاں چلا گیا

عرفان وآگہی کا پیمبر جسے کہیں

انسانیت کا آج وہ درماں چلا گیا

جس کے قلم کا وسعتِ افلاک ہے گواہ

دنیا سے وہ محقق دوراں چلا گیا

گنجینۂ علوم ومعارف کا تھا امیر

لاکھوں دلوں کا آج وہ ارماں چلا گیا

آئی لکھی ہوئی تھی جوموعود کی گھڑی

جو آج سوئے گور غریباں چلا گیا

اس کی لحد پہ رحمتِ یزداں کو ہو نزول

تکیہ کلاں سے شہر خموشاں چلا گیا

تھا ناز جس پہ عالمِ اسلام کو قمر

صحنِ چمن سے آج وہ انساں چلا گیا

 

اسماعیل قمر بستوی

13،اپریل 2023

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے