لکشمی پور (پریس ریلیز): اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جو سراپا خیر و رحمت ہے، حسن سلوک خیر خواہی سے عبارت ہے دوسروں کے ساتھ اچھا برتاؤ اور مخلوق خدا کی خدمت اس کا طرۂ امتیاز ہے، یہی وجہ ہے کہ اس دین کو رحمت اس کے خدا کو رحمن ورحیم اور اس دین کے نبی کو رحمۃ اللعالمین کہا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اقرأ ایجوکیشنل اینڈ ٹیکنیکل فاؤنڈیشن ہتھیاگڑہ مہراجگنج کے سربراہ اعلی مولانا قاری محمد طیب قاسمی نے دارالعلوم فیض محمدی کی وسیع صحن میں رمضان کٹ تقسیم کے موقع پر کیا ۔ رمضان المبارک کے دوران ضرورت مند روزہ داروں میں افطار کٹ کی تقسیم پر انہوں نے پریس بیان میں کہا کہ خدمت خلق بہتر ین عبادت ہے ۔ مخلوق خدا کی خدمت انسانی اخلاق کا اعلی جوہر ہے ۔ جوانسان بندگان خدا کی خدمت کرتا ہے ، اللہ رب العزت کے نزدیک اس کا مقام ومرتبہ بلند ہو جاتا ہے ۔

مولانا قاسمی نے کہا کہ اقرأ فاؤنڈیشن تعلیمی و صنعتی خدمات کے ساتھ اپنے آغاز سے ہی خدمت خلق کو بڑی اہمیت دیتا رہا ہے ۔ موجودہ حالات میں لاک ڈاون کی وجہ سے عوام الناس مختلف پریشانیوں میں مبتلا ہیں ۔ ان حالات میں بیواوں غریب اور نادار روزہ دار افراد تک کھا نے پینے کی اشیا پہنچانا بڑے اجر وثواب کا کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں ہر نیکی کا ستر گنا اجر ملتا ہے ، اس لئے صاحب ثروت افراد آگے آکر پریشان حال لوگوں کی دل کھول کر مدد کریں پروگرام کے شرکاء ومستفیدین نے اقرا فاؤنڈیشن کے ناظم اعلی مولانا سعد رشید ندوی اور ان کے معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اللہ تبارک و تعالیٰ سے ان کی خدمات جلیلہ کے قبولیت کی دعائیں بھی کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے