بلوا سینگر، سنت کبیرنگر (سلمان کبیرنگری):
روزہ رمضان المبارک کی ایک اہم عبادت ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا یا اللہ میری امت کو رمضان شریف میں پانچ چیزیں خاص طور پر دی گئی ہیں جو پہلی امتوں کو نہیں دی گئیں، ان کے منھ کی بو اللہ تعالی کے نزدیک مشک سے زیادہ پسندیدہ ہے، ان کے لیے فرشتے دعا کرتے رہتے ہیں۔ تین آدمیوں کی دعا رد نہیں کی جاتی، ایک روزہ دار کی جب وہ روزہ افطار کرتے وقت مانگتا ہے، دوسرا عادل بادشاہ کی، تیسرے مظلوم انسان کی۔ جو شخص اس مہینے میں اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے اور اس کا قرب حاصل کرنے کے لئے کوئی غیر فرض عبادت ادا کرے گا تو اسے دوسرے زمانے کے فرضوں کے برابر اس کا اجر ملے گا اور اس مہینہ میں فرض ادا کرنے کا ثواب دوسرے زمانے کے ستر فرضوں کے برابر ثواب ملے گا۔ یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے۔ یہ ہمدردی اور غم خواری کا مہینہ ہے اور یہی وہ مہینہ ہے جس میں مومن بندوں کے رزق میں فراخی اور اضافہ کیا جاتا ہے، مذکورہ خیالات کا اظہار معروف سماجی کارکن حاجی طیب علی نے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے اس مہینے میں کسی روزے دار کو افطار کرایا تو یہ اس کے لیے گناہوں کی مغفرت اور آتش دوزخ سے آزادی کا ذریعہ ہوگا، اسے اس روزے دار کے برابر ثواب دیا جائے گا بغیر اس کے کہ روزہ دار کے ثواب میں کوئی کمی کی جائے۔
