سعادتگنج،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری): آئیڈیل انٹر کالج محمد پور باہوں سعادت گنج میں تعلیم و تعلم کے سلسلے میں ایک نشست ادارہ کے منیجر محمد مستقیم انصاری کی صدارت میں منعقد ہوئی انہوں نے اپنے خیالات کچھ اس طرح سے ظاہر کۓ کہ آج کا دور اور آنے والا وقت وہ تعلیم ہی پر منحصر ہوگا اگر آج ہم اپنے بچوں کی فکر نہیں کریں گے تو آگے چل کر نئ نسل ذہنی طور پر مفلوج ہوگی آج ایسے تو بہت سے لوگ مل جائیں گے کہ میری بیٹی کی شادی ھے میری مالی مدد کردیجۓ مگر ایسے لوگ نہیں ملتے ہیں کہ میرا بچہ پڑھنے میں بہت تیز ھے اس کے مستقبل اور آگے کی تعلیم جاری رکھنے کیلۓ مالی امداد کی ضرورت ھے۔ اس کے بعد مولانا محمد غفران قاسمی نے اپنے انداز میں مختصر طور پر کہا کہ جس قوم کا آغاز ہی اقراء سے ہوا تھا آج وہی قوم تعلیمی میدان میں سب سے پیچھے ھے آج ہم کو اور ہماری قوم کو اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلۓ اپنی بہت سی خواہشوں کو قربان کر کے اپنے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھائیں اور انکو تعلیم کے قیمتی زیور سے آراستہ کریں نشست میں مولانا محمد غفران قاسمی ۔ماسٹر محمد حلیم ۔ماسٹر امیش یادو۔ماسٹر راکیش کمار۔ماسٹر اروند کمار سمیت کالج کا پورا اسٹاف موجودرہا۔ آخر میں انٹر کی طالبہ حلیمہ انصاری نے سبھی کا خیرمقدم کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔

