اٹوا(سدھارتھ نگر): محرم الحرام حرمت کے چار مہینوں میں سے ایک مہینہ ہے اس کا بھی احترام واجب و ضروری ہے ، جنگ و جدال سے اس میں پرہیز ضروری ہے اس خیال کا اظہار ”الحمکة دعوت سینٹر“ کے صدر شیخ شمس الھدیٰ جامعی حفظہ اللہ نے ”دوپھڑیا“ تحصیل اٹوا بازار کی مسجدِ ابراہیم محمد سلطان“ میں پروگرام کے دوران اپنے خطاب میں کیا۔ موصوف نے فرمایا کہ عاشورا ٕ کی فضیلت احادیثِ صحیحہ سے ثابت ہے، اسی دن موسیٰ علیہ السلام اور بنی اسراٸیل کو اللہ نے فرعون اور فرعونیوں سے نجات دیا، اس دن کا روزہ رمضان کے روزوں کی فرضیت سے پہلے مسلمانوں پر فرض تھا، اللہ کے رسول نے خود بھی رکھا اور اس کا روزہ رکھنے کا حکم بھی دیا، جب رمضان کے روزے فرض قرار دے دیے گیے تو عاشورہ کا روزہ نفل ہوگیا۔

عاشورہ کا روزہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہے اور کوئی بھی ایک دن کے روزے کی فضیلت یہ ہے کہ ”اللہ تعالی اس روزے کی وجہ سے روزہ رکھنے والے کو ستر سال جہنم سے دور کر دیتا ہے“ موصوف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوۓ فرمایا کہ عاشورہ کے دن ہی نواسہ رسول حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو مظلومانہ طریقہ سے شہید کیا گیا جو کچھ یوں ہی مقدر تھا حضرت حسین اہلِ بیت رسول ﷺ میں سے ہیں ان سے محبت ہمارے ایمان کی دلیل ہے ہم ان کے قاتلین کو اچھا نہیں سمجھ سکتے مگر تحقیقی بنیاد پر جوان کے قتل میں شریک نہیں ہے ہم اس کو بھی برا بھلا نہیں کہہ سکتے ، مولانا موصوف نے بڑی تفصیل سے واقعہ کربلا پر گفتگو فرمائی ۔

جلسہ کا آغاز سید عزیز الرحمٰن کی تلاوتِ کلام اللہ اور نعتیہ کلام سے ہوا، جناب حافظ عبداللہ صاحب سرپرستِ اعلیٰ کلیہ کوثر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس موقع پر جناب حمایت اللہ صاحب ، حاجی عبدالقیوم صاحب ،جناب محمود صاحب کے علاوہ بہت سے سامعین شریک ِپروگرام رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے