میم عین لاڈلہ
حوض اسٹریٹ
نوح کے دنگے سے نا غنی پور سے
ہند کا جھک گیا سر منی پور سے
جس کی عصمت لٹی باپ بھی مر گیا
مانگ کیسے بھرے گی وہ سندور سے
برہنہ کرکے جس کو گھمایا گیا
حال پوچھے ذرا کوئی رنجور سے
لوگ شرما گئے دیکھ کر ویڈیو
کال حاکم کو آئے بہت دور سے
حال اچھا نہیں ملک کا لاڈلہ
میرے مولا بچا ایسے ناسور سے
میم عین لاڈلہ
حوض اسٹریٹ
+919331457143
