ظہیراللہ صدیقی کولاچھاپر(دیوریا، اترپردیش): جشن یوم آزادی کے حسین موقع پر سیکڑوں نوجوانوں نے سماجی کارکنان اشتہار الحق، حمزہ صدیقی، اشوتوس یادو کی مشترکہ قیادت میں ایک عظیم الشان بائک ترنگا یاترا تھانہ رامپور کارخانہ کے بیجناتھ پور چوراہا سے نکالا گیا۔یہ ترنگا یاترا بیجناتھ پور چوراہے سے رامپور ہرامن ،جوڑاون چوراہا، ڈیگھوا پوٹوا، بسنت پور، بروامیر چھاپر انند نگر چوراہوں سے ہوتے ہوئے بلاک ہیڈکواٹر دیسہی دیوریا پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ اس حسین موقع پر انقلاب زندہ باد، ہندوستان زندہ باد، بھارت ماتا کی جہ، کے نارو سدائو کا گونج دور تک سنائی دے رہا تھا۔

ترنگا یاترا کا قیات کر رہے اشتہار الحق نے کہا کہ یہ ترنگا یاترا ان شہداء کی یاد میں نکالی گئی ہے جنہوں نے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانیں دیں۔ اس موقع پر قومی تعلیمی فیڈریشن کے بلاک صدر ماسٹر احسان الحق نے اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اور کوئی بھی ہندوستانی اپنے ملک و وطن سے محبت کرنے والا اپنے ملک کے یوم آزادی کو ہرگز فراموش نہیں کر سکتے کیونکہ جو چیز جد و جہد اور قربانیوں اور شہادتوں کے ذریعہ حاصل ہوتی ہے وہ پائیدار اور ناقابل انکار ہوتی ہے ۔ ترنگا یاترا کو جگہ جگہ استقبال کیا گیا۔

سپا لیڈر احتشام خاں عرف ویراٹ نے کہا کہ آج اس ترنگا یاترا میں شرکت کرکے بے انتہا خوشی ہوئی، ترنگا یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے انوپ سنکھ، ساحل جیسوال، ظہرالدین خان، شوبھم سنگھ لڈو، شاہد خان،ستیہ پال یادو،سنیل پاسوان توفیق عالم، نواب قاضی، ذاکر حسین، شیر قاضی نے اہم کردار ادا کئے۔ قرب و جوار سے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے