کولاچھاپردیوریا: مسلمانوں اور جمعیت علماء ہند کے ذکر کے بغیر تاریخ آزادی مکمل نہیں یوم آزادی کے موقع پر شہر کے معروف ومشہور ہاسپٹل سلام ملٹی اسپیشلسٹ ہاسپٹل میں پرچم کشائی کے بعد جمعیت علماء دیوریا کے جنرل سیکریٹری مولانا معراج احمد قاسمی نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اس ملک میں دو تاریخ ایسی ہے جس دن ملک کاہر شہری انتہائی مسرت انداز میں اپنے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انکی ملک کے لیے دی ہوئی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ گنگا جمونی تہذیب اس ملک کی خوبصورتی ہے بلا تفریق مذہب وملت ہمیں اپنے پرخوں کے تاریخ کو اپناتے ہوئے انسانیت کے خدمت کےلیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے اور اپنی آنے والے نسلوں کو ملک کی قربانیوں کے لئے ہمیشہ تیار رکھنا چاہیے۔
اس درمیان سلام ہاسپٹل کے چیئرمین جناب سلمان صاحب جناب عابد صاحب ڈاکٹر جناب آل حسین صاحب جناب فرحان ڈاکٹر سرفراز صاحب پپو بھائی اور جملہ اسٹاپ موجود رہے۔
