میم عین لاڈلہ

چوبیس پرگنہ(مغربی بنگال): 31 دسمبر 2023 بروز اتوار کو، رستم گُمٹی، جگتدل، شمالی چوبیس پرگنہ، مغربی بنگال، میں جب "جگتدل پیامِ انسانیت سوسائٹی” کی جانب سے ایک تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ صدارت جگتدل بڑی مسجد کے خطیب و پیش امام، حضرت مولانا محمد اسلام الدّین قادری صاحب نے فرمائی جبکہ راقم الحروف مجھ ناچیز کے ذمے نظامت رہی۔

بطور مہمانِ خصوصی مبارک علی مبارک کلکتہ سے تشریف لائے۔

پروگرام کا آغاز جگتدل بڑی مسجد کے سابق موذن نظام الدین صاحب کے تلاوت کلام پاک اور حافظ محمد فاروق کے نعت سےدن میں دس بجے ہوا ۔

1۔فلسطین سے ہمارا کیا رشتہ ہے؟ اور 2۔ اردو میڈیم اسکول میں داخلہ کیوں لیں؟ کے عنوان سے تقریری مقابلہ ہوا۔

دوران تقریر منصفی کے فرائض مبارک علی مبارک کے علاوہ سمیع الفت اور ماسٹر رئیس احمد نے انجام دیئے۔

دیگر مہمانان میں ماسٹر معین اللہ اور جگتدل اردو پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر عقیل انصاری بھی تشریف لائے ۔

محمّد رضاءالحق ، آفتاب عالم اور سیّدہ اُمّ ہانی کو بالترتیب اوّل ، دوئم اور سوئم انعامات سے نوازا گیا جبکہ شگفتہ ریاض، رخسار خاتون اور آسیہ خاتون کو چوتھے، پانچویں اور چھٹے انعام سے نوازا گیا۔

جگتدل پیام انسانیت سوسائٹی کے روح رواں صلاح الدین خان اور باشندگان رستم گمٹی کے محنت سے یہ تقریری مقابلہ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے