سنت کبیر نگر (رفیع نعمانی): ملک کے مشہور عالم دین مدرسہ مرقاۃ العلوم مئو ناتھ بھنجن کے استاذ حدیث و فقہ حضرت مولانا محمد اسرائیل صاحب قاسمی گھوسوی مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی پروگرام مولانا مجیب بستوی کے دولت کدہ پر منعقد ہوا۔ عبداللہ مجیب نے تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز کیا۔

مجیب بستوی نے پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ مولانا مرحوم بڑے با اخلاق نہایت سنجیدہ منکسر المزاج ایک اچھے ادیب بہترین مصنف اور اچھے استاذ تھے ان سے ملنے پر بڑی اپنائیت ہوتی تھی ان کے فرزندوں میں سبھی عالم دین اور حافظ قرآن ہیں مرحوم کی اچھی پرورش کی وجہ سے ان کے سارے صاحبزدگان دینی مدارس سے جڑے ہوئے ہیں ان کے ایک صاحبزادے مولانا مختار السلام قاسمی مرکزی دارالعلوم محمدیہ گھوسی کے عربی ادب کے استاذ ہیں۔

اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں بہترین جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ پروگرام میں حافظ عارف ندوی، حافظ آصف مجیب، حاجی عبدالباری، حافظ محمد عرفان بگراوی، محمد تنویر اور انجمن افکار ادب سمریاواں بازار کے دیگر اراکین شریک تھے۔ آصف مجیب نے جملہ شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے