انجمن تعلیمات دین گورکھپور کے ارکان کی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت تنظیم کے نائب صدر محبوب سعید حارث نے کی۔ تنظیم کے جنرل سیکرٹری قاضی کلیم الحق نے مرحوم کے کارہائے نمایاں پر روشنی ڈالی۔ تنظیم کے خازن وآفس سکریٹری مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی صدر جمعیت علماء گورکھپور نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم قاری اسحاق نے اپنی پوری زندگی درس وتدریس میں گزاری بالخصوص تعلیم بالغاں میں آپ کا کارنامہ منفرد ہے۔ اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے وابستہ کیا۔ الحمد للہ آج شہر گورکھپور میں دینی تعلیم کا سلسلہ جو جاری ہے اس میں کافی حد تک حصہ ان کی اولادوں کا ہے۔ جس میں بالخصوص مفتی محمد داؤد قابل ذکر ہیں۔ مرحوم نے اپنے پیچھے ایسی اولادوں کو چھوڑا ہے جو ان کے لیئے صدقہ جاریہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہر ایک کو ایسی ہی اولادوں کی تربیت کی توفیق بخشے، آمین۔
مرحوم شہر کے مشہور ومعروف عالم دین باب العلوم گورکھپور کے بانی مولانا قمر کاظمی کے داماد تھے دعاہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
