بڑے رنج و غم کے ساتھ احبابِ جماعت، علماء کرام اور گروپ کے معزز ممبران ذی وقار کو یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ جماعت کے معروف عالم دین برادر عزیز شیخ عبدالمجید مدنی کی خالہ بقضائے الہی رحلت فرماگئیں۔ انا لله وانا اليه راجعون۔
تغمدها الله بواسع رحمته ورضوانه
شیخ عزیز کی خالہ بہت دنوں سے بیمار چل رہی تھیں، سانس میں پرابلم تھی، اچانک طبیعت زیادہ بگڑ گئی اور روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی، وہ تقریبا نوے سال کی تھیں۔
اللہ تعالی ان کی طاعات وعبادات کو شرفِ قبولیتِ سے نوازے اوربشری لغزشوں کو در گذر کرتے ہوئے جنت الفردوس کامکین بنائے اور تمام لواحقین و پسماندگان اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی عطا کرے- آمين
قارئین کرام سے پرخلوص دعائے مغفرت کی درخواست ہے-
ان لله ما أخذ وله ما أعطي وكل شئ عنده بأجل مسمي فلتصبر ولتحتسب۔
اللهم اغفر لها وارحمها واسكنها فسيح جناته والهم أهلها وذويها الصبر والسلوان۔
طالب دعا اور شریکِ غم
وصی اللہ عبدالحکیم مدنی
ناظم ضلعی جمعیت اھل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی
*15/2/24*
