کاٹھمانڈونیپال(29/مارچ 2024ء):  جمعیت علمائے روتہٹ نیپال کے ترجمان اور سماج وادی مسلم سنگھ نیپال کے رکن مولانا انوار الحق قاسمی نے کہا کہ انسان سے بحیثیت انسان غلطی کا ہو جانا، ایک عام سی بات ہے؛ کیوں کہ انسانیت اور بشریت کا یہی مقتضی ہے۔

ترجمان جمعیت نے مزید یہ کہا کہ: خداوند قدوس کا ہم پر احسان عظیم ہے کہ اس نے ہماری کوتاہیوں اور غلطیوں کو محو کرنے کے لیے "ماہ رمضان المبارک” کی شکل میں ہمیں ایک شاہ کار تحفہ عنایت فرمایا جسے تین عشروں: (1) رحمت (2) مغفرت اور (3) جہنم سے خلاصی میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ترجمان جمعیت نے مزید برآں یہ بھی کہا کہ عشرہ اول رحمت کا ختم ہوچکا ہے اور ابھی ہم جس عشرہ میں ہیں، وہ عشرہ ثانی یعنی مغفرت کا ہے اور یہ بھی تقریباً ختم کے دہانے ہی پر ہے۔ واضح رہے کہ ہر عشرہ کی ایک الگ الگ خاصیت ہے؛چناں چہ "عشرہ ثانی” کی خاص خاصیت یہ ہے کہ اس عشرہ میں خدائے واحد اپنے روزہ دار اور اطاعت شعار بندوں کی گزشتہ تمام کوتاہیوں اور غلطیوں کو مٹاکر، انھیں بخش دیتے ہیں۔ اس لیے اس عشرہ میں ہر روزہ دار شخص کو چاہیے کہ رب العالمین کے حضور اپنی بندگی کا خوب خوب اظہار کرنے کے ساتھ، اللہ سے غایت درجہ التجا اور فریاد کیا جائے کہ اے مالک الملک!! ہمارے تمام گناہوں، سیاہوں اور لغزشوں کو معاف فرما کر، ہمیں اپنے مقربین بندوں میں شامل فرما لیجیے۔ ان شاء اللہ باری تعالیٰ ہمارے گناہوں کو ضرور معاف فرما کر، ہمیں اپنے خاص بندوں میں شامل کر لے گا۔

اور عشرہ ثانی میں اس دعا: استغفر الله ربي من كل ذنب و اتوب اليه. کا خاص اہتمام کیا جائے۔

خدائے لم یزل سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ماہ رمضان کے ایک ایک لمحے کی قدر کرنے والا بنائے آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے