بیدر۔ 16؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب شیخ مسیح الدین سابق ہاکی کوچ سرکاری ملازمین بید رنے اطلاع دی ہے کہ بیدر سے تعلق رکھنے والے طالب علم جناب عاصم مجتبیٰ نے UPSC مقابلہ جاتی امتحان شاندار رینک سے کامیاب کرتے ہوئے آل انڈیا رینک 481حاصل کیاہے۔ ان کے والدین محکمہ صحت اور محکمہ تعلیمات میں برسرخدمت ہیں۔ جناب محمد اعجاز الدین اور شیبا بیگم کے فرزند عاصم مجتبیٰ سال گذشتہ (2022)میں 931رینک لے آئے تھے ۔ امسال انھوں نے کسی ماہر کی طرح انتہائی جمپ لگاتے ہوئے 481واں کل ہند رینک حاصل کیاہے۔ بیدر کے Elite حلقوں ، تعلیمی ، دینی اور اردو کے ادبی حلقوں میں ان کی کامیابی پرخوشی اور مسرت کااظہا رکیاجارہاہے۔
واضح رہے کہ عاصم مجتبیٰ نے اول تا دہم بیدرکے گرونانک پبلک اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی۔ پی یوسی کے دوسال چیتنیا جونیرکالج حیدرآباد میں تعلیم حاصل کی۔ بی ایم ایس کالج آف انجینئرنگ بنگلور سے بی ای (کیمیکل) کیا ۔ وہ IRMS(محکمہ ریلوے) میں برسرخدمت تھے۔ کہاجارہاہے کہ وہ اب IASبنیں گے۔
