بیدر۔ 17؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): ساگرکھنڈرے ریاست کرناٹک کے سب سے کم عمر(26سالہ) کانگریس پارٹی کے امیدوار ہیں جو 2024ء کاپارلیمانی انتخاب بیدر سے لڑنے جارہے ہیں۔ کل 16؍اپریل کو انھوں نے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے بعد آج 17؍اپریل چہارشنبہ کوذرائع کے بموجب اپنے والد بیدرضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے اور منسٹرانکل رحیم خان کے علاوہ دیگر کانگریسی قائدین کے ساتھ دوبارہ پرچۂ نامزدگی داخل کریں گے۔ اس کے لئے ساگرکھنڈرے نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر سبھی کو اطلاع دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ایک عظیم الشان جلوس کے ذریعہ میں ’’پرچۂ نامزدگی ‘‘ داخل کرنے جارہاہوں ۔ براہ کرم 17؍اپریل کی صبح 11 بجے گنیش میدان بیدر پہنچیں۔ پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے اس پروگرام میں بیدر لوک سبھا حلقہ کے کانگریس پارٹی کے کارکنان، پارٹی کے حامی اور عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں حصہ لے کر اس پروگرام کوکامیابی بنائیں۔ کانگریسی امیدوارساگر کھنڈرے نے اپنی یہ پوسٹ تین دن پہلے روانہ کی ہے ۔ اور جن اسمبلی حلقوں کو ٹیگ کیاہے ان میں بیدر، بسواکلیان، اوراد، بھالکی، ہمناآباد، الند اور چنچولی شامل ہیں۔ افسوس اس بات کا ہے کہ ساگر کھنڈرے نے ’’بیدرجنوب‘‘ اسمبلی حلقہ کو اپنی پوسٹ ٹیگ نہیں کی، یہ حلقہ ان سے چھوٹ گیا ہے۔
دوسری بات یہ کہ انگریزی میں ’’ہمناآباد‘‘ لکھ کر ٹیگ کرتے ہوئے ہمناآباد کاآخری حرف Dنہیں لکھاگیاہے ۔ اس قدر جلدی کی بھی ضرورت کیاتھی؟ پوسٹ بہت سوچ سمجھ کر لکھی جانی چاہیے کیوں کہ آپ ملک کا اور پوری دنیا کا سب سے بڑ اانتخاب لڑرہے ہیں۔ اس میں اس طرح کی مسٹیک نہیں ہونی چاہیے۔ کل رکن پارلیمان بننے کے بعد اگر Xپر کچھ لکھنے سے رہ گیاتو ہنگامہ کھڑا ہوسکتاہے۔ اس لئے کوشش کریں کہ سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہو، غلط نہ ہو۔ کوئی مسٹیک نہ ہو۔
