عبدالقیوم ہمدم علی نگری
نعمت ہے کبریا کی رسالت رسول کی
عمدہ ہےسب سےاعلی امامت رسول کی
پیغام حق سنایا ہے ہر سمت آپ نے
بہترہے سب سے دیکھو نظامت رسول کی
غمخوارتھے یتیموں کے بےکس کے ہمنوا
دل کو لبھا رہی ہے سخاوت رسول کی
پتھربھی جن کوکرتےتھے راہوں کے السلام
ہرشئےکےدلمیں بس گئی عظمت رسول کی
وہ جن کا ذکر رب نے ملایا ہے اپنے ساتھ
قرآن میں بیاں ہے یہ رفعت رسول کی
باطل سے باطلوں سے نہ ڈرتے تھےمصطفے
روشن ہے ہرجگہ پہ شجاعت رسول کی
دشمن مٹانے آیا رسول کریم کو
ہر جا خدا نے کی ہے حفاظت رسول کی
اپنے نبئ پاک پہ ہمدم نثار ہے
آئے گی اس کے کام شفاعت رسول کی
