عبدالقیوم ہمدم علی نگری

 

حرا کے غار میں اقرا۶ پڑھا پیارے محمد نے

سبھی کے سامنے شجرہ پڑھا پیارے محمد نے

شب معراج میں اقصی گئے تھے رحمت عالم

عدو کے سامنے نقشہ پڑھا پیارے محمد نے

ملی توحید آقا کو گئے جب عرش پر ملنے

جہاں کے سامنے کلمہ پڑھا پیارے محمد نے

بڑی تقدیس پائی ہے نبی کے حسن میں ہم نے

بڑی ہی شان سے اسوہ پڑھا پیارے محمد نے

بلاکر قوم والوں کو انہیں توحید سکھلائی

سبھی کے سامنے خطبہ پڑھا پیارے محمد نے

کہو اللہ واحد ہے نہیں ثانی کوئی اس کا

خوشی سے پیار کا نغمہ پڑھا پیارے محمد نے

اٹھالو جام وحدت کا اے ہمدم موت سے پہلے

قرآن پاک میں رتبہ پڑھا پیارے محمد نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے