سہارنپور( احمد رضا): ہم سبھی کو اپنی کمائی میں مدارس اسلامیہ کے لئے بھی کچھ حصہ رکھنا چاہئیے مدارس اسلامیہ ہماری نسل نو کو دینی اور عصری علوم کے ساتھ ساتھ اصلا حی تربیت دیتے ہوئے ہم سب کو راہ روشن کی جانب بڑھانے میں سر فہرست ہیں آج ہم جہاں بھی ہیں مدارس اسلامیہ کی تربیت اور قیادت کا ہی نتیجہ ہے کہ ہم سبھی مصروف ترین انسان ہونے کے ساتھ ساتھ خدا کی عبادت کرنے میں بھی سرگرم ہیں اور رسول اکرم کی سنت پر قائم و دائم ہیں دینی تعلیمی اداروں کی خد مات اور کار کر دگی کی جس قدر بھی سراہنا کی جاۓ وہ کم ہوگی ہم اپنے علماء کرام اور بزرگوں کے احسان مند ہیں کہ انہوں نے ملک میں مدارس اسلامیہ کا قیام کرتے ہوئے اہل ایمان کو جو راہ مستقیم دکھائی ہے وہ ہماری زندگی کو سنوارنے اور کامیاب بنانے میں بیحد معاون ہے اسلئے لازم ہے کہ ہم سبھی مدارس اسلامیہ کی ہر ممکن مدد کے لئے ہر صورت تعاون کریں اور مدارس اسلامیہ کی ترقی اور سر بلندی کے لئے خد مت انجام دیں!
ہمارے بزرگ عالم دین مولانا نظام احمد قادری مصباحی (خادم تحریک پیغام انسانیت وضلع صدر رضا اکیڈمی مہراج گنج) اترردیش مسلسل 25 سالوں سے دین اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے کوشاں ہیں آپ گاؤں در گا ؤں گھوم گھوم کر مشرقی اتر پردیش میں بہت سے مدارس اسلامیہ کا قیام کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں یہ سب اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ آج مشرقی اضلاع میں دینی تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ دینی دعوت کا کام بھی معیاری سطح پر جاری ہے انہی اضلاع میں دارالعلوم اہل سنت مفتاح العلوم مسنا خاص ضلع بستی اہل سنت والجماعت کا ایک قدیم عظیم متحرک و فعال ادارہ بھی قائم ہے کہ جہاں قال اللہ وقال الرسول کی تعلیم دی جاتی ہے اللہ رب العزت کا بڑافضل ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔ ماشاءاللہ اس ادارہ کو مدرسہ بورڈ سے عالیہ تک کی منظوری حاصل ہو چکی ہے۔۔۔۔۔۔ اس مدرسہ میں آج تقریباً 200 سے زیادہ طلباء وطالبات علم دین حاصل کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ تقریباً آدھا درجن اساتذہ تعلیم وتعلم پر معمور ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ بھی اللہ تعالیٰ کا معجزہ ہی ہے کہ بہت کم وقت میں اس ادارے نے شاندار نظم و نسق کے ساتھ اطمینان بخش انداز میں ترقی حاصل کی ہے۔۔۔۔۔۔۔ بہ فضل الرحمن اب مدرسہ کی دوسری منزل کی چھت کی تیاری چل رہی ہے۔۔۔۔۔ اس ادارے کے منتظمین بہت متحرک و فعال ہیں۔۔۔۔۔۔۔ لہٰذا آپ حضرات سے عرض ہیکہ اس کارخیر میں حصہ لیں اور ثواب دارین حاصل کریں !
