بیدر۔29؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): 24؍ جون سے 30؍ جون تک وشو اہندو پریشد، بجرنگ دل کا سیوا ہفتہ پروگرام ملک بھر میں جاری ہے۔اس موقع پر آج بیدرشہر کے نوباد کچی آبادی میں خانہ بدوش اور مانگرواڑی برادریوں کے لیے مفت ہیلتھ چیک اپ اور بی پی اور شوگر چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ڈاکٹر آدرش وی بی، مسٹر پروین، مسز مہادیوی اور مسز تنگیما نے مریضوں کا بہترین معائنہ اور علاج کیا۔

اس موقع پر بجرنگ دل کلبرگی ڈویژن کوآرڈی نیٹر سنیل دلوے، سدرامیشور بیلورے، انوپ کلکرنی، چندو ریڈی، سومناتھ برادار، ونئے امبے سنگے موجود تھے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے