بیدر (محمدیوسف رحیم بیدری): روٹری کلب آف بیدر نیو سنچری کی جانب سے انسپائر ہوٹل میں روٹری فیلو شپس ماہانہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ریسورس پرسنز نے پروگرام میں ہیریٹیج پر خصوصی لیکچر دیا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستانی ثقافت اور ورثے کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ورثے کے مقامات کے تحفظ سے آنے والی نسلوں کو ہماری ماضی کی شان اور تاریخ کو جاننے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے سیاحت کی ترقی میں مدد ملے گی۔سفیر ہیمنت کوٹلوار نے پروگرام کا افتتاح کیا۔ ریٹائرڈ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس راگھویندر اورادکر، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چن بسونا ایس ایل، بیدر کے ڈپٹی ڈویژنل آفیسر لویش اورڈیا، کلب کے صدر کپل پاٹل، سکریٹری شیوکمار پاکھال، ڈاکٹر رگھو کرشنامورتی، دیگرممتاز افراد میں بسواراج سندول، بی جی شیٹکار، ڈاکٹر رتیش سلیگاؤں اور دیگر نے شرکت کی۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ نیوز تو دی گئی ہے لیکن فیلوشپ سے متعلق کوئی بات نہیں بتلائی گئی کہ آخرروٹری فیلوشپ ہے کیا؟ اگر یہ کوئی رقم وغیرہ کے ذریعہ مدد کرنے کاپروگرام ہے تو کتنی رقم کس فرد یاافراد کو دینے کااعلان ہوا، یہ باتیں روٹری کلب آف بیدرسنچری کی جانب سے سامنے آنی چاہیے تھی۔منسلکہ تصویرمیں ایس پی بیدر اور اسسٹنٹ کمشنر لویش اورڈیا موجودنہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے