بیدر۔5؍جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): جناب عبدالصمد منجووالا کی اطلاع کے بموجب درگاہ حضرت سیّد نور محمد پاشاہ توکلی مرزائی چشتی القادری قلندری المعروف بہ حضرت سیّد پاشاہ توکلی چٹگوپہ شریف بیلکھیراکراس تعلقہ چٹگوپہ ضلع بیدر کا 17واں سالانہ دوروزہ صندل شریف نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا کل بعدنماز عشاء غسل شریف کی خصوصی رسومات انجام دی گئی۔آج نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد حسب رویت حجرہ حضرت ممدوح میں تلاوت قرآن مجید،ذکر واذکار کے ساتھ عرس کا آغاز عمل میں آیا۔قیام گاہ حضرت ممدوح میں سجادہ نشین صاحب کی نگرانی میں محفل سماع کا انعقاد عمل میں آیا۔

ممتاز قوالوں نے ساز پر نعتیہ ،عرفانی ،منقبتی کلام پیش کر کے کئی مریدین پر بے خودی کی کیفیت طاری کردی۔ بعد ازاں حضرت کی ممدوح کی قیام گاہ سے جلوس صندل شریف سجادہ نشین کی سرپرستی میں پرآمد ہوا۔ مریدین، علمبرداران ولنگر برداران نے اپنے سروں پر صندل شریف کی کشتیوں کو اٹھائے پیدل سفر طے کرتے ہوئے درگاہ حضرت مدوح پہونچے۔ سید راشد علی پٹیل دیوان درگاہ جناب سید ضمیر حسینی قادری توکلی، سید اسیدعلی پٹیل توکلی، سید صادق علی پٹیل، سید منیرعلی پٹیل، سید عباس علی پٹیل توکلی، سید امیر علی پٹیل نے سجادہ نشین کی نگرانی میں جلوس کی قیادت کی۔ حضرت سید شاہ حسین قادری المعروف سیدشاہ عزیز احمد توکلی مرزائی چشتی قلندری جگتابی سجادہ نشیں و متولی درگاہ حضرت ممدوح نے جمیع خلفاء ،علمائے دین، مشائخین، معززین، مریدین،عقیدت مندان کی موجودگی میں صندل شریف کی جملہ خصوصی رسومات انجام دئے۔ گلہائے عقیدت۔سلام و نیاز فاتحہ تقسیم تبرکات بدست فرزندان حضرت سجادہ سجادہ نشین عمل میں آئے۔ سید ضمیرحسینی قادری توکلی دھاڑواڑ،سید اسد علی پٹیل ،سید کلیم پٹیل توکلی،میر اشرف علی پٹیل، ماجد علی پٹیل، سیدراشید علی پٹیل،اہلیان چٹگوپہ کے علاوہ مختلف ریاستوں کے مریدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ آج 6جولائی بروزہفتہ بعدنمازفجرتاقبل از نمازظہر صبح تا نصف النہار طعام ہو گا۔ بعد نمازظہر جلسہ جشن چراغاں و سماع ، بعدنماز عصر فاتحہ خوانی و پیشکشی چادر گل و تقسیم تبرکات ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے