بیدر۔ 6؍جولائی (پریس نوٹ): راجیوگاندھی پی یوکالج موقوعہ چونڈی روڈ ، نوآبادمیں آج اردو زبان کے ابھرتے ہوئے صحافی اور ماہر تعلیم(اڈمنسٹریٹر رپٹن پی یواینڈڈگری انسٹی ٹیوٹ) جناب محمد امجدحسین کی راجیوگاندھی کالج انتظامیہ کی جانب سے گلپوشی اور شالپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔ اردو شاعر ، ادیب اور سماجی جہدکار جناب محمدیوسف رحیم بیدری کو بھی کالج انتظامیہ نے شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی ۔
اس موقع پر کالج کے پرنسپل اشوک بجبلے ،لیکچررس جناب سامویل، محترمہ شوبھا اور محترمہ شری دیوی موجودتھیں ۔ اس تہنیت پر جناب امجد حسین اور محمدیوسف رحیم بیدری نے کالج انتظامیہ اور پرنسپل ولیکچررس کاشکریہ اداکیا۔
