بیدر۔ 11؍جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): سینئر موٹر وہیکل انسپکٹر سائپرساد نے کہا کہ بیدر ضلع میں اسوسی ایشن آف موٹر وہیکل ٹریننگ اسکولس کے افسران اور دفتری عملہ کے تعاون سے کئی ایک کام ممکن ہوئے ہیں۔وہ آج مورخہ 10-07-2024 کو ریجنل ٹرانسپورٹ آفس میں بیدر موٹر وہیکل ٹریننگ سکول ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام الوداعی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔دھیرے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ محکمے کے عملے اور عوام نے ان کی مدد کی تاکہ کام میں کوئی مشکل نہ ہو۔
شہ نشین پر سینئر موٹر وہیکل انسپکٹر ایم ایس براداراور سینئر موٹر وہیکل انسپکٹر منجوناتھ بی کوروی، موٹر وہیکل انسپکٹر اشونی ریڈی ،موٹر وہیکل انسپکٹر مسز ایرما اور ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری شیوراج جمعدار خواجہ پور اور اس پروگرام میں ضلع صدر پرکاش گمے جنرل سکریٹری راجکمار برادار، جوائنٹ سکریڑی ساگر اُونڈے ،نائب صدر شیرخان ، سدھاکر برادار، سریش گائیکواڑ، احمد خان، امیشا گھڑے اور دفتری عملہ موجود تھا۔اس بات کی اطلاع شیوراج جمعدار ریاستی تنظیمی سکریڑی نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔
