بیدر۔ 12؍جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر کے نومنتخب رکن پارلیمان جناب ساگرکھنڈرے آج تعلقہ چٹگوپہ کے نرنہ کی بزرگ شخصیت جناب محمد رسول صاحب لشکری کے مکان پہنچے۔ جہاں نومنتخب رکن پارلیمان ساگرکھنڈرے کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے ان کی آمدکو سراہاگیا۔ اس موقع پر جناب رسول صاحب لشکری کے پڑوس میں رہنے والے 19 ؍سالہ منجوناتھ پیرپا سے ایم پی نے ملاقات کی۔ اس نوجوان کی دونوں کڈنیاں فیل ہوچکی ہیں۔ علاج کے لئے حکومت کی جانب سے تعاون کی ضرورت سے متعلق ویڈیووائرل ہونے پر رکن پارلیمنٹ آج خود نرنہ پہنچے تھے ۔ منجوناتھ پیرپا کی والدہ لکشمی نے ایم پی کو بتایاکہ ڈاکٹرس میرے بچے کے علاج کے لئے 18-19لاکھ روپئے کا خرچ بتارہے ہیں۔ آپ ہمارے تعاون کیلئے یہاں تک آئے ہیں اس کیلئے میں آپ کی شکرگذار ہوں ۔

نومنتخب ایم پی ساگر کھنڈرے نے فوری طورپر بنگلور فون کرکے متعلقہ ڈاکٹر سے بھی بات کی اور منجوناتھ پیرپا اور ان کی والدہ کو یقین دلایاکہ وہ حکومت کی جانب سے اوراپنی جانب سے جو کچھ ہوسکتاہے اس کے لئے تعاون ضرور کریں گے۔ واضح رہے کہ جناب رسول صاحب لشکری پی کے پی ایس کے ڈائرکٹر ہیں اور اس سے پہلے کئی دفعہ نرنہ گرام پنچایت کے رکن رہ چکے ہیں۔ ان کے فرزندوں میں سے ایک جناب عبدالقدیر لشکری کاتعلق اردوصحافت سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے