حاجی مشہور عالم چودھری کے پوتے نے 6 سال کی عمر میں ناظرہ قرآن کریم مکمل کیا، محمد ایلاف کو حوصلہ افزائی، مبارک باد اور دعاؤں کے ساتھ انعامات سے بھی نوازا گیا. 

 

سمریاواں، سنت کبیر نگر (محمد رضوان ندوی) :

ترقیاتی بلاک سمریاواں کی مشہور سماجی اور سیاسی شخصیت حاجی مشہور عالم چودھری کی پوتے محمد ایلاف بن اظہار مشہور نے 6 سال کی عمر میں اپنے استاذ قاری محمد ارشد قاسمی اور مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن سمریاواں سنت کبیر نگر کے اساتذہ اور دیگر اعزہ واقارب کے سامنے ناظرہ قرآن کریم مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی

اس موقع پر مولانا منیر احمد ندوی مہتمم مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن سمریاواں نے کہا قرآن کریم اللہ سے قریب کرنے کا ذریعہ ہے ہم اپنے گھروں میں قرآن کریم کی تلاوت کا ماحول بنائیں گھر کے ہر فرد کو تلاوت کا حکم دیں اسی میں کامیابی کا راز پوشیدہ ہے مولانا ندوی نے مزید کہا کہ وہ والدین مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے بچوں اور بچیوں کیلئے دینی تعلیم کا انتظام کیا اور دپنی تعلیم دینے کی سعی اور کوشش کی۔

مولانا ندوی نے مزید کہا کہ قرآن کے بنیادی طور پر چھ حق ہیں پہلا حق یہ ہے اس پر کامل ایمان لانا کہ یہ اللہ کی کتاب ہے کسی مخلوق کا کوئی دخل نہیں دوسرا حق یہ ہے کہ اس کی تعظیم کی جائے جیسا قرآن و حدیث میں تعظیم کرنے کا حکم دیا گیا ہے قرآن کا تیسرا حق یہ ہے کہ اس کو پڑھا جائے ،تلاوت کو عام کیا جائے ،کم سے کم ایک پارہ کی ہر دن تلاوت کی جائے ،قران اور اس کی تعلیم کو ہر عمر میں سیکھا جائے ،صفہ نبوی میں باپ بیٹا ،پوتا سب ایک ساتھ قرآن سیکھتے تھے کوئی شرم کی بات نہیں ہے اللہ کے یہاں ہم اپنا نام قرآن پڑھنے والوں میں شمار کروا لیں تاکہ ہم قبر اور حشر کی سختی سے بچ جائیں اور یہ قرآن ہمارا سفارشی بن جائے ، قرآن کا چوتھا حق یہ ہے کہ اس کو سمجھا جائے ،ہر مسئلہ کا حل موجود ہے ،رحمت ہی رحمت ہے ،شفاء ہی شفاء ہے قرآن کا پانچواں حق یہ ہے کہ اس کے بتائے ہوئے طریقہ پر عمل کیا جائے جو سیکھیں اس پر عمل کریں قرآن کو زندگی میں لائیں ،قران کا چھٹا حق یہ ہے کہ اس کے پیغام کو عام کریں ،اس کی دعوت کو پھیلائیں قرآن سب سے بڑی دولت ہے قیامت کے دن ایمان وعمل ہی کام آئے گا.

اس موقع پر دادا حاجی مشہور عالم چودھری، صدر مدرس غفران احمد ندوی، مولانا فیروز احمد ندوی، بچے کے استاذ قاری محمد ارشد قاسمی، قاری عظمت اللہ ، مولانا ذکی احمد ندوی ،اظہار مشہور محمد اسجد اور محمد نعمان وغیرہ خاص طور موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے