بیدر۔ 21؍جولائی (پریس نوٹ): رپٹن پی یوسی اورڈگری انسٹی ٹیوٹ بیدر کی اطلاع کے بموجب آج ان کے ادارے میں دہم جماعت کی طالبہ سیدہ جویرہ تبسم کو دہم جماعت میں اردومیں 125 میں سے 125 نشانات حاصل کرنے پرانسٹی ٹیوٹ کی جانب سے شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ جب کہ ممتا زشاعر، ادیب اورصحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری صدر کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدرنے اسوسی ایشن کی جانب سے طالبہ کو تحفہ میں کالج بیگ پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمدیوسف رحیم بیدر ی نے کہاکہ شاہین اردو ہائی اسکول، گاوان چوک بیدر سے فارغ یہ طالبہ لائق صد ستائش ہے کہ 83.36% جملہ نشانات لینے کے علاوہ اردو مضمون میں 125 میں سے 125 یعنی صد فیصد نشانات حاصل کرچکی ہیں اورآج کل رپٹن پی یوسی اور ڈگری انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم ہیں۔ ہمیں اس کی اطلاع کل ملی۔ تاخیرسے سہی آج ایک اچھاکام ہواہے۔ جویریہ تبسم کو تہنیت پیش کی گئی ہے۔
موصوف نے آگے بتایاکہ مادری زبان میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے جاپان، چین اور جرمن نے کافی ترقی کی ہے۔ طالبات کو بھی چاہیے کہ وہ مادری زبان اردو کے حصول اور اس کی حفاظت کی طرف متوجہ ہوں۔ موبائل میں اردو سافٹ کی موجود ہوتی ہے اس کے ذریعہ سے اردومیں جواب دیاجائے، رومن انگلش میں آپس میں رابطہ کرنا درست نہیں۔ سودا سلف کی پرچی بھی اردو میں تحریر کرناچاہیے ۔
اس موقع پرسلمیٰ میڈم اور ادارہ کے ایڈمنسٹریٹر محمد امجد حسین موجودتھے۔
