بلوا سینگر سنت کبیرنگر(عدنان کبیرنگری): حشم اللہ تدریسی کے انتقال پر برینیاں میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد ہوا ، اس موقع پر ابرار چودھری نے کہا کہ آپ پرنسپل کے عہدے پر رہ کر اردو تحریک سے کافی وابستہ رہے عملی طور پر یہ اردو تحریک کے سرگرم اور فعال رہے ہیں،عمران خان نے کہا کہ حشم اللہ تدریسی دارالعلوم اہل سنت بحر العلوم خلیل آباد کے پرسنل تھے، صاف ستھرا انداز تحریر، عمدہ نستعلیق، انداز گفتگو اور بہت جلد اخذ اور نقل کی صلاحیت تھی،ان کی ادبی زندگی کے ساتھ ساتھ خانگی زندگی بھی مثالی اور لائق ستائش رہی ایک زندہ دل ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔
نئی روشنی میگزین کے ایڈیٹر سلمان کبیرنگری نے بھی ان کی رحلت پر اظہار افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حسن نیک دل صاف گو اور شریف النفس انسان تھے، ان کی رحلت سے اردو تحریک کا بڑا خسارہ ہوا ہے۔ ان لوگوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ان کے نیک اعمال قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور وارثین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
اس موقع پر ایاز احمد، سفیان احمد، قمر عالم، ظفیر عالم ،عارف علوی، نثار قمر، جلال احمد وغیرہ تھے۔
