بیدر۔ 27؍ جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): محکمہ جنگلات، وماحولیات اور بیدر ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے 28؍ جولائی اتوار کو بیدر ضلع کا دورہ کریں گے۔ وہ 28؍ جولائی کی صبح 8.10 بجے کیمپے گوڑابین الاقوامی ہوائی اڈے سے سفر کاآغاز کرتے ہوئے کلبرگی ہوائی اڈہ پہنچیں گے اور بھالکی جانے کے لیے صبح 9.30 بجے بذریعہ سڑک کلبرگی سے روانہ ہوں گے۔ دوپہر 12 ؍بجے وہ بھالکی میں موجود تعلقہ سطح کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ 29 ؍جولائی پیر کو صبح 8.45 بجے بیدر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔ بعد ازاں صبح 9.30 بجے وہ بارش سے متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے۔ صبح 10.30 بجے، بیدر کے نہرو اسٹیڈیم میں کھیلوں کے ہاسٹل کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ پھروہ صبح 11 بجے، بیدر ڈپٹی کمشنر دفتر ہال میں موجود ضلع سطح کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ دوپہر 12 بجے بیدر پریس ہاؤس میں ’’پریس ڈے‘‘ کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ دوپہر ایک بجے بیدر سے بذریعہ سڑک کلبرگی کے لئے عازم ِ سفرہوں گے۔ضلع انچارج وزیر کے پرائیویٹ سکریٹری اے آر روی نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ یہ ٹورپروگرام جاری کیاہے۔
