مہراج گنج 29/جولائی (نمائندہ):

ضلع مہراج گنج کے مشہور نعت خواں حضرت مولانا شوکت علی نوری صاحب کا آج صبح ایکسیڈنٹ ہوگیا جس میں مولانا نوری کے دو ہاتھوں میں چوٹ آئی اور آپریشن کے مرحلے سے گزرنا پڑا۔

مولانا شوکت نوری صاحب کل گورکھپور کی طرف سے اپنی بولیٹ سے آرہے تھے تبھی اچانک بھاگتے ہوئے آرہی ایک بھینس سے ٹکراکر گرپڑے اور اس میں بدن کے دیگر حصوں میں چوٹ تو نہیں آئی مگر دونوں ہاتھوں میں شدید قسم کی چوٹ آئی اور ہڈیوں کے ٹوٹنے کی وجہ سے آپریشن کرنا پڑا ۔

مولانا نوری کی طبیعت فی الحال ٹھیک ہے لیکن ابھی اسپتال سے ڈسچارج نہیں کیے گئے ہیں ۔

مولانا نوری اعلی درجہ کے خلیق ملنسار اور سماجی کاموں میں سرگرم کے ساتھ حصہ لینے والے انسان ہیں ۔اللہ پاک ان کو صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے