طالب علم مستقبل کے چیلنجز کے پیش نظر اپنی زندگی کا مقصد سامنے رکھتے ہوئے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں: محمد زین العابدین سر (صدر رائٹ وے فاؤنڈیشن ممبئی)
ممبئی۔ 31 جولائی (ذوالقرنین احمد): رائٹ وے فاؤنڈیشن ممبئی کی جانب سے آج 31 جولائی 2024 کو و امن راؤ مہاڈک میونسپل اردو اسکول نمبر دو کے ثقافتی ہال میں جماعت دہم میں کامیاب طلبہ نیز جماعت پنجم و ہشتم کے اسکالرشپ امتحان میں کامیاب طلبہ کے لیے تہنیتی جلسہ منعقدکیا گیا۔ طلبہ نے بڑے ہی سنجیدگی اور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی، یاد رہے رائٹ وے فاؤنڈیشن ممبئی کی ابھرتی ہوئی تعلیمی تنظیم ہے جو تعلیمی اور سماجی مسائل پر کافی سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ یہ طلبہ و اساتذہ کے حقوق کے لیے سرگرم عمل ہے۔
جلسہ کی صدارت سبکدوش صدر مدرس جمیل سر نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر سبکدوش صدر مدرس جناب شکیل سر نیز مہمان خصوصی کے طور پر بیٹ آفیسر جانب قیوم تڑوی سر موجود تھے۔ محترمہ سعیدہ مس نے پروگرام کی غرض و غایت کو پیش کیا۔ عبدالرزاق سر نے رائٹ وے فاؤنڈیشن کا تعارف پیش کیا۔رائٹ وے فاؤنڈیشن کے صدر جناب زین العابدین سر نے طلبہ و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی کا مقصد سامنے رکھتے ہوئے اعلی تعلیم حاصل کریں، جمیل سر، شکیل سر، قیوم سر، زین العابدین سر، فہیم سر نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ قاضی عبد الماجد سر نے اعلی تعلیم کے لیے طلبہ کی رہنمائی کی نظامت کے فرائض ارشاد سر نے بہ حسن و خوبی ادا کیے۔ ذیشان سر نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا و گل پوشی کی۔
جلسہ کا اختتام خلیل سر کے اظہارِ تشکر کے ساتھ ہوا۔ اس جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے رائٹ وے فاؤنڈیشن کے صدر زین العابدین سر، نائب صدر ارشاد سر ، سیکرٹری عبدالرزاق سر ، جوائنٹ سیکرٹری خلیل سر، خازن ذیشان سر، قانونی مشیر شبیر سر، وسیم الدین سر، سلمان سر، عامر سر، سعیدہ مس، رضوانہ مس، عنبرین مس ، نگار مس نے کاوشیں کیں۔
