میرؔبیدری، بیدر، کرناٹک۔
مے کو بولے جھگڑے کی جڑبول کے
ابّا مارے پھر سے پڑ، پڑ بول کے
سمجھے کی نئیں کی وہ کاماں پاشو کے
آتے آگے گرگیا ، دھڑ بول کے
لے کے پوٹٹوں کو گیاتھا ساتھ میں
دے کے دھمکی آیوں میں ہڑبول کے
دولے بھئی کو لے کے جانا چاہی تھی
چھوڑ کے دولن گئی ، سَڑ بول کے
دھڑ کا دھڑ دھڑ سا لگیاتھاآج میرؔ
کھوٹاسکہ چل گیا، تَڑ بول کے
