بیدر۔ 9؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): تعلیم صرف نصابی کتابوں میں نہیں ہوتی جو چار دیواری کے اندر دی جاتی ہیں۔ بیدر ضلع کے اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ (پری گریجویٹ) کے ڈپٹی ڈائریکٹر چندرکانت شہبادکر نے یہ بات اور کہی اور بتایا کہ کھیل بچوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے غیر نصابی سرگرمیوں میں سے ایک اہم سرگرمی ہے۔وہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (پری گریجویٹ)، ضلع بیدر اور کرناٹک پی یوسی کالج بیدرکے اشتراک سے این ایف پی یوکالج منگل پیٹھ بیدرمیں منعقدہ 2024-25سال کے بیدر تعلقہ سطح کے پی یوکالج اسپورٹس ایونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے مذکورہ باتیں کہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں ہار اور جیت فطری ہے اور اسے وقار کے طور پر نہیں لیا جانا چاہئے اور اسے سپورٹس مین شپ کے ساتھ قبول کرنا چاہئے۔ نفرت سے کچھ حاصل نہیں ہو سکتا۔ ہرایک کھیل محبت اور دوستی طلب کرتاہے۔ کے آرای سوسائٹی کے نائب صدر بی جی۔ شیٹکار نے صدارت کی اور کہاکہ ہمارے پاس ہنر ہے، لیکن ہماری دلچسپی کی کمی ہے۔ لہٰذا ہمیشہ ایک موقع ہوتا ہے کہ ضلع ٹیلنٹ کو ریاستی سطح پر پہچانا جائے۔ میراخیال ہے کہ مقابلے میں حصہ لینے والے بچے زندگی کے مقابلے میں بھی کامیاب ہوں گے۔

مہمان خصوصی کے طورپر کے آرای سوسائٹی کے سکریٹری سدرام پارا، جوائنٹ سکریٹری ستیش پاٹل، منیجنگ ڈائرکٹر ویربھدرپا بویا، پری گریجویشن کالجس پرنسپل ایسوسی ایشن کے ریاستی نمائندے ڈاکٹرپربھو، بیدر ڈسٹرکٹ پی یوسی کالج پرنسپل ایسوسی ایشن کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر منمت ڈولے، نائب صدر۔ چندرکانت گنگ شیٹی، بیدر ڈسٹرکٹ پی یوکالج لیکچررس ایسوسی ایشن کے صدر اومکانت سوریاونشی، این ایف پی یو کالج کی پرنسپل الزبتھ سواروپ رانی، کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائز اسوسی ایشن کے ضلع جنرل سکریٹری راج شیکھر منگلگی، گورنمنٹ پی یو کالج کے پرنسپل لدے ملکارجن، وجئے کمار تورنکر، فزیکل آفیسر ناگناتھ برادار، فزیکل ڈائرکٹر سنجے جے سی کرناٹک پی یو کالج لیکچرر نیلیش رتناکر، انیل بی، نتن راٹھوڑ، منجولا برادار اور دیگر نے شرکت کی۔

بیدر تعلقہ کے 30 سے زائد کالج کے طلباء وطالبات نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔ جگناتھ کملاپورے نے نظامت کی۔ ڈاکٹر منگلا ریڈی نے خیرمقدم کیا۔ڈاکٹر بسوراج بلور نے اظہار تشکر کیا۔ اس بات کی اطلاع ڈاکٹربسواراج بلور نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے