مہراج گنج 16/اگست (نمائندہ): ادارہ دعوت السنہ مٹکوپا پوسٹ رام پور بلڈیہا ضلع مہراج گنج کے صحن میں جشن آزادی کا پروگرام بہت ہی اہتمام کے ساتھ منعقد ہوا ۔جس کی صدارت ادارہ کے بانی وناظم مولانا شہاب الدین صاحب قاسمی نے اور نظامت کے فرائض مولانا اشفاق اللہ خان ندوی نے بحسن و خوبی انجام دیا۔
پروگرام کی رسمی افتتاح پرچم کشائی کے بعد راشٹریہ گیت سے ہوئی جسے ادارہ ھذا کے طالب علم محمد حسان ابن مولانا شہاب الدین قاسمی نے بہت ہی خوبصورت لب و لہجے میں پیش کیا اس کے بعد ترانہ ہندی بھی پیش کیا گیا ۔
پروگرام کا باقاعدہ افتتاح تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تلاوت قرآن کی سعادت طوبی شہاب کے حصہ میں آئی اور نذرانہ عقیدت بحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرنے کا اعزاز محمد عادل خان سلمہ کو حاصل ہوا ۔
حمدیہ کلام ادارہ دعوت السنہ کے طالب علم محمد ساحل اور ارمان نے ہیش کیا۔اس کے علاوہ 25/بچوں نے نعت نظم تقریر مکالمہ اور سوال وجواب پر مشتمل گفتگو سے سامعین کا دل جیت لیا اور خوب داد و تحسین سے نوازے گئے ۔پروگرام کے
اخیر میں مولانا رئیس احمد قاسمی صاحب نے ٹیپو سلطان رحمت اللہ کی سیرت اور دیگر مجاہدین آزادی کا ذکر خیر کیا۔مولانا صدر الدین نے مولانا شہاب الدین قاسمی صاحب کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ مولانا ہدایت اللہ قاسمی کی پرسوز دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔ مولانا شہاب الدین قاسمی بانی و ناظم ادارہ دعوۃ السنہ نے تمام شرکاء مجلس کا شرکیہ ادا کیا ۔
