بیدر۔ 5؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر ضلع کی پہلی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کرنے کے خواہشمند اساتذہ کو ایک روزہ اواوڈی کی سہولت دی گئی ہے ۔ کل 6 ؍ستمبر کو ڈاکٹر پورنیما جارج کی صدارت میں بیدر شہر کے رنگ مندرمیں پہلی تعلیمی ادبی کانفرنس منعقد ہوگی۔
اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب سلیم پاشا نے اس سلسلے میں ایک میمو جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے اساتذہ کی پیشگی اجازت کے بعد ہی چھٹی دی جائے اور کانفرنس میں شرکت کے بعد سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔ کنڑ ساہتیہ پریشد سے حاضری کا سرٹیفکیٹ لے کر متعلقہ مقام پر جمع کروائیں۔ضلع بھر کے اساتذہ نے تعلیمی کانفرنس میں کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی ہے۔
اس بات کی اطلاع جناب سریش چن شٹی صدر کنڑا ساہتیہ پریشد نے دی ہے۔
