چٹگوپہ۔ 22؍ستمبر(عبدالقدیرلشکری): آج اتوار کوبیدر شہر کے مضافات میں واقع بیلداڑے فنکشن ہال میں شراون مقدس مہینے کے ایک حصے کے طور پرڈاکٹرراج شیکھرشیواچاریہ سوامی ہیرے مٹھ سمستھان بیمل کھیڑا ۔ گورٹابیدر کے ذریعہ ہونے والے شراون شیو درشن پروگرام میں مختلف لنگایت دھرم گرو موجودتھے۔ وہاں قومی انعام دینے کی تقریب میں سابق وزیر راج شیکھرپاٹل ہمناآباد کو شری جگدگرو شیواچاریہ راشٹریہ پرسکار (انعام) سے نوازا گیا۔راج شیکھرپاٹل ہمناآبادکاتعلق کانگریس پارٹی سے ہے ، ان کے چاہنے والوں نے اس موقع پر اپنی بے انتہا مسرت کااظہار کیاہے۔
