بیدر۔ 22؍ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): گلبرگہ کے ایم پی منتخب ہونے کی مسرت میں رادھا کرشنا دوڈمنی کو ایم ایل اے منجو ناتھ بھنڈاری اور ان کے دوستوں نے ایک دوستانہ تقریب میں گلدستہ پیش کرتے ہوئے رادھا کرشنا دوڈمنی ایم پی گلبرگہ کو مبارک باد پیش کی ۔
اس تقریب میں بیدر کے سابق ایم ایل سی ڈاکٹر اروند کمارارلی نے بھی اپنی جانب سے ایم پی گلبرگہ جناب دوڈمنی کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارک باد دی۔ کافی دیرتک تقریب رہی جس میں سیاسی امور اور سماجی انصاف پرغورکیا گیا۔
اس بات کی اطلاع سابق ایم ایل سی مسٹر ارلی کے ذرائع نے دی ہے۔
