نعت پاک

ستمبر 28, 2024

رياض (سعودی عرب) میں منعقدہ نعتیہ مشاعرہ جس کا مصرع طرح تھا "دنیا سمٹ کے دامن رحمت میں آگئی” میں پیش کی گئی نعت پاک آپ کی بصارتوں کے حوالے:

عبدالرحمن ناقد عمری

 

بہر پناہ ظل رسالت میں آگئی

"دنیا سمٹ کے دامن رحمت میں آ گئی”

واللہ زندگی کو نئی زندگی ملی

جب سے رسول پاک کی سنت میں آگئی

پل بھر میں لوٹ آئے ہیں ہفت آسمان سے

یہ بات سن کے عقل بھی حیرت میں آگئی

بے نام زندگی کو ملی اک نئی شناخت

جب سے رسول پاک کی نسبت میں آگئی

جس کو نبی کے یاروں سے الفت نہیں رہی

اس کی حیات معرض آفت میں آگئی

نقش قدم نبی کا مقدر جو بن گیا

جنت بھی چل کے دامن امت میں آگئی

ناقد نبی کے چاہنے والوں میں آگیا

مدح رسول اس کی بھی قسمت میں آگئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے