عبدالقیوم ہمدم علی نگری

 

باذنِ رب جہاں میں وہ احسان آگئے

وہ دیکھو آسمانوں میں مہمان آگئے

رب نے بلایا آپ کو افلاک کی طرف

وہ دیکھو اب غلاموں کے سلطان آگئے

جبریل جن کو لے گئے ہر آسمان میں

سدرہ سے آگے آپ کے ارمان آگئے

پردوں کی آڑ سے ہوئے محو کلام وہ

لے کر وہاں سے خیر کا سامان آگئے

پنجوقتہ وہ نماز کا تحفہ لئے ہوئے

رب کی طرف سے آج ہی پیمان آ گئے

ذکر نبی کو لازمی رکھا نماز میں

ایسے وہ ہم میں ھادئ ذیشان آگئے

تعریف جن کی آئی ہے قرآن میں بہت

ہمدم وہ ہم میں صاحب قرآن آگئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے