میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک۔
آپ ﷺ کے میں ساتھ تھا ، یا مصطفی ﷺ
دیکھا کوئی خواب سا ، یا مصطفی ﷺ
میں نے پھر سیرت پڑھی آقا میرے
پھر سبق اقراء کا تھا ، یا مصطفی ﷺ
پھر مدینے کی زمیں پر آپ ﷺ کے
اُسوے کا سکہ چلا ، یا مصطفی ﷺ
جب سُنا اسمِ محمد ﷺ جھوم کر
’’دِل ہُوا تم پر فدا ، یا مصطفی ﷺ‘‘
پھر سکوں دِل میں اُتر آیا میرے
عشق کا وہ تیر تھا ، یا مصطفی ﷺ
واقعہ طائف کا جب جب بھی سنا
سنگ دِل میرا پھٹا ، یا مصطفی ﷺ
