بتاریخ 9/10 نومبر 2024م مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند
دین اسلام نے انسانوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنے، باہمی تعلقات کو خوش گوار بنانے پر زور دیا ہے۔ اللہ رب العالمین نے انسان کو اشرف المخلوقات قرار دیا، اس کے احترام و اکرام کی تعلیم دی اور انسانوں کو پوری کائنات پر فضیلت و برتری عطا کی ۔
اسلام احترامِ انسانیت، امن و امان کے فروغ، عدل و انصاف کا قيام، احقاق حق اور ابطال باطل کا علم بردار اور ضامن ہے۔ احترام انسانیت دین اسلام کا امتیاز اور بنیادی شعار ہے جس کے بغیر امن و سلامتی اور بقاء باہم کا تصور محال ہے۔ افسوس کہ آج پوری دنیا میں حقد و حسد کا بازار گرم ہے انارکی عام ہے اخوت و بھائی چارگی کا فقدان ہے اسلام مخالف طاقتیں مسلمانوں کو نیست ونابود کرنے کے درپے ہیں۔ ایسے ماحول میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے باوقار ذمہ داروں کا "احترام انسانیت اور مذاہب عالم” کے عنوان سے آل انڈیا کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ لائق تحسین و آفرین اور وقت کی ایک ناگزیر اہمیت و ضرورت ہے جس کے انعقاد پر مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال ہدیہ تشکر اور مبارکباد پیش کرتی ہے ساتھ ہی تمام مسلمانان نیپال سے اس علمی اور عالمی کانفرنس میں شرکت کی پرخلوص اپیل کرتی ہے ۔ اللہ رب العالمین اس کانفرنس کو کامیاب بنائے اور تمام مرکزی ذمّہ داروں کو بہترین بدلہ عطا فرمائے۔ آمین ۔
اپیل کنندگان

کلام الدین مدنی
امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال

ڈاکٹر محمد اورنگزیب تیمی
ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال
