نعت پاک

نومبر 14, 2024
      ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادت گنج، بارہ بنکی، یوپی انڈیا
جام وحدت کا پلانے مرے سرکار آئے
ایک رب ہے یہ بتانے مرے سرکار آئے
رحمتیں سب پہ لٹانے مرے سرکار آئے
سب کو خوش حال بنانے مرے سرکار آئے
آمدِ پاک کی برکات سے اس دنیا کو
نور و نکہت میں بسانے مرے سرکار آئے
دکھ کا مالک ہے خدا سکھ کا بھی مالک ہے خدا
یہ سبق یارو پڑھانے مرے سرکار آئے
زندگی اپنی جو حیوان کے جیسی تھی اسے
ڈھنگ جینے کا سکھانے مرے سرکا آئے
ایک مالک سے سبھی کام کرا کر اپنے
شرک و بدعت سے بچانے مرے سرکار آئے
بن کے الطاف  کرم رحم محبت کا وجود
سب کو سینے سے لگانے مرے سرکار آئے
دیکھو تو شانِ کریمی کا یہ انداز ذرا
مجھ کو فردوس دلانے مرے سرکار آئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے