عبدالقیوم ہمدم علی نگری
مثل ان کے دوجہاں میں نہیں آیا کوئی
خلق میں ایسا بشر ہم نے نہ پایا کوئی
سارے عالم کا جنہیں ہادی بنا کر بھیجا
ایسا قرآن مقدس بھی نہ لایا کوئی
نازکرتی ہیں سبھی خلدکی حوریں جن پر
آپ جیسا انہیں عالم میں نہ بھایا کوئی
اچھے سردار ہیں مشفق ہیں ہمارے رہبر
ان کے مانند سروں پہ ہے نہ سایہ کوئی
رب نے ذی شان بنایا ہے جہاں میں ان کو
آپ سا خیر نہ پروان چڑھایا کوئی
جنکی طاعت پہ بشارت ہے رضائے رب کی
ایسا انسان کسی دل پہ نہ چھایا کوئی
مصطفی فخر دوعالم ہیں یقینا ہمدم
آج تک آپ کے جیسا نہیں آیا کوئی
